مافیاز ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شہبازشریف

237
Tax evasion

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور مافیاز ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکا کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اسکو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

   وزیرِ اعظم نے چینی اور سیمنٹ کے کارخانوں میں  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم  نہ لگانے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ   کمیٹی آئندہ سات دن میں ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی  بھی کرے گی  جب کہ خودکار ٹیکس نظام  کے حوالے سے  تمباکو کے 12 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم  نہ لگانے پر سیل کر دیا جائے گا  ۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں کو سسٹم نہ لگانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے، کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔