قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک نیا اعزاز

371
rankings

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں  سب سے زیادہ چوکے لگانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کے آخری اور پانچویں میچ میں قومی کپتان نے بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔