صوبے کو حق نہ دیا تو ایسا اقدام اٹھائیں گے کہ کل ہمیں کوئی غدار نہ کہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے

185

   پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا  ہے کہ   اگر صوبے کو حق نہ دیا تو ایسا اقدام اٹھائیں گے کہ کل ہمیں کوئی غدار نہ کہے، وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) نے کہاکہ  ہماری ترجیح صوبے میں موجود توانائی کے بحران کو ختم کرنا ہے، اس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، ہمارا صوبہ سستی بجلی بنا کر وفاق کو دے رہا ہے، اس کے بعد مہنگی بجلی ہمارے لوگوں کو دی جا رہی ہے، جو سراسر ظلم ہے۔

انہوں نے کہاکہ   صوبے میں بھی بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہ کہیں ایسی گفتگو برداشت نہیں کروں گا، صوبے کی بجلی پوری دی جائے اس کے بعد چوری ہو تو بات کریں،ہماری ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا شامل ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی اس لیے مہنگی دی جارہی کیونکہ یہاں صرف 13 حلقوں کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اور ہماری حکومت قائم ہوگئی ہے، اس  کا غصہ ہمارے صوبے کو مہنگی بجلی فراہم کرکے لیا جارہاہے۔