بدترین لوڈ شیڈنگ: جماعت اسلامی کا کل کے الیکٹرک کیخلاف شہر بھر میں مظاہروں کا اعلان

435

کراچی:شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ، بدعنوانیوں،اوور بلنگ،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ہفتہ 11مئی کو  شہربھر میں کے الیکٹرک کے مختلف IBCsکے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 05:30بجے  شاہین کمپلیکس IBCمین آئی آئی چندریگرروڈ  پر مظاہرے سے خطاب کریں گے جبکہ دیگر جگہوں پر ہونے والے مظاہروں سے جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران، امراء اضلاع ودیگر خطاب کریں گے۔

شہر بھر میں ہونے والے دیگر مظاہرے  ڈالمن مال حیدری،قائد آباد ڈی سی آفس، بنارس چوک، مومن آباد، شیرشاہ چوک، ملیر کالابورڈ نیشنل ہائی وے،شمع شاپنگ سینٹر رومی موڑ،شاہ فیصل کالونی، ایم ایم عالم روڈ ملیر کینٹ،مرزا آدم خان روڈ لیاری، شفیق موڑ، پاور ہاوس نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن پونے پانچ، کورنگی روڈکالا پل، شاہراہ قائدین نورانی چورنگی، کورنگی نمبر ڈھائی ڈبل روڈ، مدراس چورنگی، سعید آباد نزد پولیس ٹریننگ سینٹر گیٹ ودیگر مقامات پر ہوں گے۔