اینڈرائیڈ کے بعد آئی فون صارفین کیلیے بھی بغیر پاس ورڈ لاگ اِن سہولت

479

سان فرانسسکو:سماجی رابطوں کے معروف میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ کے بعد اپنے آئی فون صارفین کو بھی بغیر پاس ورڈ لاگ ان کی سہولت دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون استعمال کرنے والے اپنے صارفین کے لیے  سیکورٹی فیچر میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں اکاؤنٹ تصدیق کا نیا طریقہ پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں چند ماہ پہلے واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے عندیہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اب اسے عملی جامہ پہناتے ہوئے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے پاس پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کا فیچر پہلے ہی دستیاب ہے۔