آٹا سستا ہوگیا:کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی 12 روپے کی مقرر

261

کراچی: آٹا سستا ہونے کی وجہ سے کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی 12 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کرنے کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشنز کے مطابق شہر میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 اور  ہول سیل 93 روپے  مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 روپے مقرر ہوئی ہے جب کہ فائن چکی آٹا فی کلو ایکس مل قیمت 117  اور  ہول سیل 120روپے کلو ہوگیا۔ ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے چینی کی نئی قیمت بھی مقرر کر دی ہے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 137روپے، ریٹیل قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں اس وقت چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔