نومئی کے ملزموں کے آرمی ایکٹ کے تحت 30 دن میں فیصلے ہوتے ہیں،  رانا ثنا

182
stealers

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کے آرمی ایکٹ کے تحت 30 دن میں فیصلے ہوتے ہیں،  ہمیں یہ معلوم تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف ( پی ٹی آئی کا احتجاج ہے لیکن نہیں پتہ تھا کہ اتنی شدت کا ہوگا۔

رانا ثنا نے کہاکہ ہم تو یہی سمجھے تھے کہ چوک پر جمع ہوکر کچھ دیر نعرے بازی کے بعد معاملہ نمٹ جائے گا، اگر حقیقت معلوم ہوتی تو انتظامات ایسے ہوتے کہ کوئی ہل بھی نہیں سکتا تھا، 9 مئی کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ہر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 9مئی کا سانحہ کرنے والوں نے دنیا میں ذلیل کیا ہے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کرکے ملک دشمنی کی ہے، ایسے لوگوں کو معاف کرنے سے معاشرے میں امن قائم نہیں ہوتا۔