انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں،الیکشن کمیشن

299
registration

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کے تاثرکی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے،تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، ،اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے انٹرویو کے دوران الیکشن کے انعقاد کے بارے میں اظہار رائے کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کے لئے اس کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے،  اس سلسلے میں کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا اور30نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔