ڈینگی آماجگاہیں کہاں؟ ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی کیلیے ٹیکنالوجی کی مدد لے لی

334
Dengue spread

لاہور: ڈینگی آماجگاہوں کہاں سب سے ذیادہ، ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کی ہدایت پر70628مقامات سے برآمد ہونے والے ڈینگی لاروا کی درجہ بندی مکمل کی گی رپورٹ کے مطابق رواں سال 66 ہزار 248 ان ڈورمقامات سے لاروا برآمد کیا گیا۔

ان ڈورمقامات میں سب سے ذیادہ واٹر ٹینکس میں 18 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ روم کولر سے 12717، پرندہ گھروں سے 4,853، فریج ٹرے سے 4,311ڈینگی لاروا برآمدہوئے۔

رواں سال4380آؤٹ ڈور مقامات سے بھی لاروا برآمد ہوا۔آؤٹ ڈور مقامات میں سب سے زیادہ 1239 واٹر ٹینکس سے لاروا برآمد ہوا۔آؤٹ ڈور کولر سے 820، پرندہ گھروں سے 266مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ڈی سی لاہور نے  انسداد ڈینگی ٹیموں کو درجہ بندی کے لحاظ سینہ صرف لارواپوائنٹس کی خصوصی نگرانی کی ہدایت کی بلکہ سرفہرست شہر کے واٹر ٹینکس کو ترجیحی بنیادوں پر چیک بھی کیا جائے مزید واٹر، روم کولر، ٹائروں، جانوروں اور پرندوں کیلئے رکھے پانیوں کی ترجیحی چیکنگ بھی کی جائے۔