سعودی عرب میں چارروزہ بین الاقوامی تعلیمی نمائش کل اتوار کو شروع ہوگی 

324
educational exhibition

ریاض: سعودی عرب میں چار روزہ بین الاقوامی تعلیمی نمائش کل اتوار  کو شروع ہوگی، جو 11مئی تک جاری رہے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں  کل اتوار سے شروع ہونےوالی بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں یونیورسٹیوں، کالجوں، انسٹی ٹیوٹس، نجی اسکولوں، ملکی و بین الاقوامی ریسرچ اداروں کے اسٹالز ہوں گے۔ علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور امدادی خدمات پیش کرنے والی کمپنیاں اور ٹریننگ سینٹرز بھی اپنے اسٹالز لگائیں گے۔

سعودی میڈیاکے مطابق اس نمائش کا بڑا مقصد تعلیم کے شعبے کوسہولتیں فراہم کرنے والے اداروں ، کمپنیوں اور ماہرین کے بڑے طبقے سے روابط پیدا کرنا ہے، نمائش بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کمپنیوں اور اداروں کو نئے مواقع سے متعارف کرائے گی، اس میں 110مقامی اور 152بین الاقوامی ادارے شریک ہوں گے۔

نمائش میں وزارت تعلیم کے عہدیدار، سرکاری و نجی جامعات کے سربراہ، دنیا بھر سے تعلیمی امور کے ماہرین اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ لگانے والے شریک ہوں گے۔