ہانگ کانگ کی قانون ساز قونصل کی ساتویں مدت کے انتخابات میں 153 امیدوار نامزد

321

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی قانون ساز کونسل (لیگکو)کی ساتویں مدت کے انتخابات کے لییکل 153موزوں  امیدواروں کو نامزد کردیا گیا ہے۔ایچ کے ایس اے آرحکومت کے چیف سیکرٹری برائے انتظامیہ اور انتخابی امیدواروں کی اہلیت کی جائزہ  کمیٹی کے چیئرمین جان لی نے کہا کہ میڈیکل اور ہیلتھ سروسز فنکشنل حلقہ کے ایک امیدوار کی نامزدگی کو مسترد کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک مستندپبلک آفیسر ہے اس وجہ سے اس کی بحیثیت امیدوار نامزدگی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

لی نے کہا کہ قابلیت کے جائزے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مختلف پس منظر، طبقات اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں، ایسے امیدوار بھی ہیں جو متوازن شرکت اور وسیع نمائندگی کے اصولوں کے مطابق پہلی بار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔لیگکو کے انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے، جو کہ اس سال کے شروع میں ایچ کے ایس اے آر کے انتخابی نظام میں بہتری کے بعد پہلا انتخاب ہے۔ لیگکو کے ارکان کی کل تعداد 90 ہے جن میں جغرافیائی حلقوں سے 20، فنکشنل حلقوں سے 30 اور الیکشن کمیٹی کے حلقے سے 40 ارکان کا انتخاب  عمل میں لایا جائے گا۔