پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے تحت تین روزہ کانفرنس

199

ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن کے تحت اس سال عالمی یومِ فالج کو ’’30منٹ زندگی بچا سکتے ہیں‘‘ کا عنوان دیاگی، پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے تحت تین روزہ دسویں قومی کانفرنس برائے فالج کا انعقاد ہوا کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں آئندہ برسوں میں فالج چوتھی بڑی بیماری بن جائے گا جس کو روکنے کے لیے دل کی بیماریوں کی طرح فالج کو بھی میڈیکل ایمرجنسی قرار دیا جائے، سرکاری اسپتالوں میں برین اٹیک سینٹرز قائم کیے جائیں اور عوام کو اس مرض سے بچائو کی آگہی دی جائے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں 45سال تک کی عمر کے لوگوں میں فالج کے حملے کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ پاکستانیوں کو دنیا بھر کے مقابلے میں 10برس پہلے فالج کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے روزانہ کم ازکم 30منٹ کی واک پر زور دیا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کانفرنس کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے فالج کو بھی میڈیکل ایمرجنسی قرار دے۔