حسن علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے باعث ٹی 10 لیگ سے دستبردار

437

کراچی: فاسٹ بولر حسن علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے باعث ٹی 10 لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے بتایا کہ وہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

حسن علی نے ٹی 10 لیگ میں ٹیم قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں اورممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد حفیظ ٹی 10 لیگ کھیلیں گے۔