سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

412

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروباری سرگرمیں کے حوالے سے ملا جلا رجحان رہا،ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے 1906 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے، جس کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 96450روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر18 پیسے کم ہوئی  اور کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قدر 164 روپے 32 پیسے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہو کر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔