آئی سی سی 2019 کے ایوارڈز کا اعلان، بین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار

306

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے2019کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا جس میں انگلینڈ کے مایہ ناز آل رانڈر بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہےجبکہ پیٹ کمنز کوٹیسٹ اور روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے2019کےایوارڈز کا اعلان کر دیاہے، انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس  ورلڈ کپ فائنل، ٹیسٹ اور ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر آئی سی سی پینل نے متفقہ طور پر اسٹوکس کو گیری سوبرز ٹرافی سے نوازا۔

انگلش آل راؤنڈرکے لیے2019 کریئر کا سب سے اچھا سال تھا جس کے دوران انہوں نے عالمی کپ کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایااورسال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بین اسٹوکس نے 2019 کے دوران 20 ایک روزہ میچز میں 719 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 11ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 824رنز اور 22وکٹیں بٹوریں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی جبکہ بھارتی اوپنر روہت شرما کو سال کا بہترین ون ڈے کرکٹر قرار دیا گیا۔

آسٹریلین بلے باز مارکس لبوشین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر اوربھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیاجب آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو ورلڈ کپ کےدروان بھارت کے خلاف میچ کے دوران شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تب کوہلی نے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی تھی،جس پر انہیں اس ایوارڈ سےنوازا گیاہے،اس کے علاوہ کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا۔