سوئی سدرن کا گیس چوروں کے خلاف کاروائی

58

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی کے کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کی ٹاسک فورس اور سی جی ٹی او نے گلستان جوہر ، کراچی میں الرئوف رائل سٹی میں گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف چھاپے مارے ۔ 50نان گیسیفائیڈ استعمال کرنے والوں اور 35رجسٹرڈ صارفین ربڑپائپس کے ذریعے ایس ایس جی سی کی پائپ لائن سے براہ راست گیس چوری میں ملوث پائے گئے ۔ تمام ربڑ پائپس اور فٹنگس جو گیس کی غیر قانونی فراہمی کیلئے استعمال کی جارہی تھیں انہیں ہٹا دیا گیا ۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ ڈسٹری بیوشن میں موجود،تھیفٹ کنٹرول ٹاسک فورس نے شکارپور میں نپر لکھی ، میہڑ میں مدینہ کالونی اورجیکب آبا د میں سومرا گائو ں میں چھاپے کے دوران زیر زمین چوری کا پتہ چلایا۔ قاسم آباد حیدرآباد میں، لنڈن ٹائون کے علاقے میں مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں 50سے زائد گھروںمیں غیر قانونی طور پر گیس استعمال کی جارہی تھی ۔ایس ایس جی کے ترجمان کے موجب گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آرز داخل کر کے ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔ جب کے ان پر لوڈ کے حساب سے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔