امریکی، روسی اور اسرائیلی نمایندوں کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

61

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) روس، امریکا اور اسرائیل کا مشاورتی اجلاس آیندہ ہفتے منعقد ہوگا،جس میں شام کی صورت حال اور وہاں سے ایرانی ملیشیائوں کی بے دخلی پر غور کیا جائے گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اگرچہ ایران روس دونوں بشار الاسد کی حمایت میں ایک صفحے پر ہیں ، تاہم ماسکو نے اس کے باوجود ایران کی بے دخلی پرغور کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا، روس اور اسرائیل خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں کے فروغ پر بات کریں گے۔