وزیراعظم کی سربراہی میں قومی ترقیاتی کونسل تشکیل،آرمی چیف بھی رکن

89

وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے رکن ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیراعظم کے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔

کونسل کے اجلاسوں میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزراء اور دیگر کو شرکت کے لیے بوقت ضرورت دعوت دی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قومی ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی اور پالیسیزبنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرےگی۔