وزیراعظم احتجاج اور ہنگامے کے باوجوداطمینان سے بیٹھے رہے

19

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامے کے باوجود بجٹ اجلاس میں اطمینان سے بیٹھے رہے۔ انہوں نے متعدد مواقع پر وزیر مملکت کی بجٹ تقریر میں کیے گئے اعلانات اور اقدامات کو ڈیسک بجا کر سراہا۔ وزیر اعظم بجٹ تقریر سننے کے ساتھ اپنے ساتھیوں سے مشاورت اور بات چیت بھی کرتے رہے۔ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے اپوزیشن کی نعرے بازی کے جواب میں ہاتھ لہرائے، ارکان کے ساتھ مسکراتے اور ہاتھ لہراتے ہوئے ایوان سے چلے گئے۔