عوام دشمن بجٹ ہے ‘ اسے منظور نہیں ہونے دیں گے، بلاول زرداری

16

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے ہم اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے جبکہ دوسرے آپشن میں ان کے خلاف عدالت میں بھی جایا جاسکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے بات کرکے تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے آپشن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدالت میں بھی جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔ ان کی گرفتاریاں انتقامی کارروائیاں ہیں۔ نیب قانون احتساب کا نہیں انتقام کا قانون ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ بحث عوام دشمن ہے ہم منظور نہیں ہونے دیں گے اور اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کوشش کریں گے کہ بجٹ منظور نہ ہو اپوزیشن کو بجٹ کی کاپیاں نہیں دی گئیں لیکن ہم نے پھر بھی بجٹ تقریر سنی ۔
بلاول زرداری