جرمنی: معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج

46

جرمنی (خصوصی رپورٹ) جرمنی میں پاکستان فرینڈشپ یورپ(جرمنی چیپٹر) اور انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا اور مینز تائون جرمنی میں زبردست ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے بھارتی فوج کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر انسانی حق مانگنے پر کیے جانے والے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کریں۔