نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے‘ فواد چودھری

184

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ججوں کے تقرر کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیا اور کہا ہے کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لیے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے صرف 2 فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے‘ احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیے‘ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لیے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔