صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700روپے مہنگا ہوگیا

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت70000روپے سے بڑھ کر70700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60014 روپے سے بڑھ کر60614روپے ہوگئی۔