حکومت انتقام میں اندھی اور بہری ہوچکی‘ شہباز شریف

53

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انتقام میں اندھی اور بہری ہوچکی ہے‘ امیر مقام کو ن لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے‘ میری میڈیکل رپورٹ مثبت ہیں‘ بجٹ سیشن میں شریک ہوں گا‘ اذیت پسند حکمرانوں کو عوام کی چیخیں پسند ہیں‘ ہم مناقفت اور دو نمبری والا نیا پاکستان نہیں‘ قائد اعظم کا سچا، کھرا اور غریبوں کا ہمدرد پرانا پاکستان قائم کریں گے۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق امیر مقام اورکزن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں‘ مہنگائی کو قابو نہ کر سکنے والے حکمران اپوزیشن رہنمائوں کے بچوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں‘ آپ کو افراط زر، مہنگائی اور بے روزگاری کو قابو کرنے آئے تھے‘ آپ نے تو لوگوں کو گھر، روزگار اور روٹی دینے کے وعدے کیے تھے مگر آپ تو صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔