۔7واں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ، عمر ایسوسی ایٹس اور کے الیکٹرک کی فتح

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمر ایسوسی ایٹس اور کے الیکٹرک کی ٹیموں نے7 ویں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ عمر ایسوسی ایٹس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں کے الیکٹرک نے مومن سیڈز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیموں کے عمر اکمل اور خرم منظور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسد شفیق اور عمیر یوسف کی عمدہ بیٹنگ‘مختار احمد اور رضوان حسین کی نصف سنچریاں رائیگاںگئیں۔ عمر ایسوسی ایٹس کے عمر اکمل اور کے الیکٹرک کے خرم منظور کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈی ایچ اے اسپورٹس اسٹیڈیم (معین خان کرکٹ اکیڈمی) کی فلڈ لائٹ میں اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 162رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ رضوان حسین نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسرار اﷲ نے3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز ا سکور کیے۔ محمد عرفان نے 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ عمر ایسوسی ایٹس نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان اسد شفیق نے 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ سعود شکیل کے 24 رنز بنائے ۔ تاج ولی، محمد الیاس، زاہد محمود اور اسرار اﷲ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔دوسرے میچ میں مومن سیڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز سمیٹے۔ جاہد علی نے 29، عثمان شاہ اور اسامہ ظفر نے بالترتیب 26,26 رنز بنائے ۔ محمد عمران، محمد محسن اور حسن خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کے الیکٹرک نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ خرم منظور نے 84 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ عمیر یوسف نے ناقابل شکست 48 رنز کا حصہ ڈالا۔