کانگریس کشمیر سے فوج واپس بلانا چاہتی ہے،عوام جاگ جائیں،مودی

101

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس جموں و کشمیر سے فوج واپس بلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جاگ جائیں اور کانگریس کے سدھرنے کا خواب نہ دیکھیں۔ جموں کشمیر کے علاقے کاٹھوا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جموں کشمیرکی خاطر ان دونوں خاندانوں کومسترد کیا جانا چاہیے۔بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی 2014 ء کی نسبت زیادہ نشستیں جیتے گی۔