چین اور امریکا کے خصوصی نمایندوں کی ملاقات‘ تجارتی تنازع پر بات

34
بیجنگ: چینی اور امریکی نمایندے تجارتی مذاکرات سے قبل تصویر بنوا رہے ہیں
بیجنگ: چینی اور امریکی نمایندے تجارتی مذاکرات سے قبل تصویر بنوا رہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی نے امریکا کے خصوصی تجارتی نمایندے رابرٹ لائٹ ہائزر کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا ایک دور مکمل ہوچکاہے۔ بیجنگ اور واشنگٹن کے اعلیٰ اہل کاروں کی ملاقات اس لیے بھی اہم ہے کہ چینی و امریکی صدور کی گزشتہ برس نومبر میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے کیا گیا تھا کہ رواں برس یکم مارچ تک تجارتی اختلافات کو ہر صورت میں حل کر لیا جائے گا۔