اسد عمر انی کے قتل کے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے

36

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پا رٹی شہید بھٹو حیدرآباد کے کارکنان نے کر اچی پو لیس کے جعلی مقابلے میں ما رے جا نے والے پا رٹی رہنما ء4 اسد عمر انی کے قتل واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے گذشتہ روز بھی علا متی بھو ک ہڑ تا ل جاری رکھی اور کراچی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پرجمال سوہو، نوید چانڈیو،صدام ابڑو ، رضا سیلر و،رجب جتوئی اور دیگررہنما ؤ ں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں لا قانو نیت اور آمر یت کا دور چل رہا ہے اور ایک عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ پو لیس بلا جواز لو گو ں کو گر فتار کر نے کے ساتھ ساتھ جعلی مقابلے دکھا کر بے گنا ہ لو گو ں کو قتل کر ر ہی ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں ،انہو ں نے کہا کہ کر اچی میں سپا ف شہید بھٹو سندھ یو نیو رسٹی کے سابق صدر اسد علی عمر انی کو جعلی مقابلے میں پو لیس نے گو لیاں ما ر کر نا حق قتل کیا ہے جبکہ مقتو ل کے وارث اور ہما ری پا رٹی انصاف کیلئے پو رے سندھ میں احتجاج کر رہی ہے ،انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ کر اچی میں قتل کےئے جا نے والے اسد علی عمر انی کے واقع میں ملو ث پو لیس اہلکا روں کے خلاف کیس درج کرکے مقتو ل کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جا ئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ