الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کامفت طبی کیمپ آج لگایاجائے گا

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تحت ’’ہڈی و جوڑ کے امراض سے بچاؤ کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ آج 14 اکتوبر بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔ کیمپ میں کمر، گردن، جوڑوں کے درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ کے مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ ماہر امرض ہڈی و جوڑ اور تجربہ کار ڈاکٹر عرفان اشرف صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ