مریم نواز والدہ کے انتقال پر’صدمے ‘سے باہر نہیں نکل پائیں

54

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کے انتقال کے باعث اب تک صدمے سے باہر نہیں نکل سکی ہیں۔ انہیں اپنی قید کے دوران والدہ کے انتقال پر بہت دکھ پہنچا اور اب تک وہ اس حوالے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اپنی رہائی کے تین ہفتے کے بعد بھی مریم نوازشریف کسی بھی سیاسی سرگرمی میں سامنے نہیں آئی ہیں اور وہ جاتی امراء اپنے گھر تک محدود ہیں انہیں ذہنی صدمے سے باہر نکالنے کے لیے ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف خصوصی توجہ دے رہے ہیں .مریم نواز سے حال ہی میں ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے انتہائی ذمے دار رہنماء نے بتایا کہ مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ وہ اپنی والدہ سے ان کی زندگی کے آخری لمحات میں میں ملنا چاہتی تھیں اوراسپتال میں ان کی تیمارداری کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں قید جیسے غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی والدہ کو ان کی قید کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق جب سابق چیف جسٹس افتخار چودھری جیسے قانونی ماہرین یہ رائے دیتے ہیں کہ کہ مریم نواز شریف نے وہ قید بھگتی ہے جس کی وہ مستحق نہیں تھیں تو وہ ایسی آراء کے بعد مزید غیر معمولی طور پر پریشان ہوجاتی ہیں اور صدمے میں چلی جاتی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ