ملک بھر میں بیٹی سے محبت کا عالمی دن آج منایا جائے گا

37

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں بیٹی سے محبت کا عالمی دن آج (جمعہ 12 اکتوبر) بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ بیٹی سے محبت کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف مذہبی، دینی جماعتوں و این جی اوز کے خواتین ونگز اور بیٹیوں و خواتین کے حقوق کیلیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام واکس، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ