منیر نیازی کے نام ایک شام

40

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف شاعر منیر نیازی مرحوم کی یاد میں آج 12 اکتوبر کو آرٹس کونسل میں ایک شام منائی جا رہی ہے۔ صدارت انور شعور کریں گے اور فلم اسٹار مصطفی قریشی اور حامد میر مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب منظر اکبر ہال میں شام 5 بجے شروع ہوگی۔ سیکرٹری انجمن ترقی اردو فاطمہ حسن، آغا مسعود، پروفیسر طاہر مسعود، اخلاق احمد، ڈاکٹر ایوب شیخ، فاضل جمیلی اور فہیم برنی اظہار خیال کریں گے۔ رشید خان اور ڈاکٹر شجاع صغیر پروگرام کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ