قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ آج کھیلا جائے گا

31

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ آج کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں لاہور وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا، ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلا م آباد میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور کے آر ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ گروپ بی میں ملتان اسٹیڈیم میں ملتان اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، قدافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ