مقامی حکومتوں کے نظام کو فعال بنایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

66
اسلام آ باد :وزیر اعظم عمران خان مقامی حکومتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر ر ہے ہیں
اسلام آ باد :وزیر اعظم عمران خان مقامی حکومتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر ر ہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی+صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر بھرپور یقین رکھتی ہے تاکہ عوام کو اپنے فیصلوں کا اختیار مل سکے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے ہفتے کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے شرکت
کی۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنے منشور کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اچھے اسلوب حکمرانی کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام با اختیار ہوں اور انہیں فیصلہ سازی کا حق حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل اسی صورت ممکن ہو گا جب مقامی حکومتوں کا نظام فعال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے نظام سے حاصل ہونے والے تجربے کی روشنی میں مقامی حکومتوں کے نظام کو فعال بنایا جائے گا۔ تمام اختیارات مقامی حکومتوں کے نظام کو تفویض کر کے عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے لاہور چیمبرآف کامرس کے وفد نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے 10لاکھ روپے کا عطیہ کا چیک وزیراعظم کو دیا گیا ۔
عمران خان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.