حکومت کرپٹ افراد کو اہم عہدوں پر لگا رہی ہے‘اویس نورانی

34

لاہور (نمائندہ جسارت) جمعیت علما پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہحکومت کرپٹ افراد کو اہم عہدوں پر لگا رہی ہے،پنجاب میں وزیروں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، عمران خان کی حکومت ہر روز نیا گل کھلا رہی ہے۔ان خیالات
کااظہار انہوں نے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کا سربراہ نیب زدہ ہے۔ پنجاب کا سینئر وزیر بھی نیب کو مطلوب ہے، وفاق صوبوں کی منظوری کے بغیر گورنر ہاؤسز سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ دھاندلی زدہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن کے قیام پر پیش رفت نہ ہونا افسوسناک ہے۔ پارلیمانی کمیشن بننے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا زور جنرل مشرف پر کیوں نہیں چلتا۔ سی پیک کو رول بیک کرنا ملک دشمنی ہو گی۔ حکومت سی پیک پر کنفیوژن دور کرے۔ پی ٹی آئی کے وزرا کو پہلے تولو پھر بولو کی روش اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وزرا کو ریفریشر کورس کرایا جائے۔ وزرا ہر روز بونگیاں مار رہے ہیں۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو کلثوم نواز کے چہلم تک جیل منتقل نہ کیا جائے، جاتی امرا کو سب جیل قرار دے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ کلثوم نواز نے جنرل مشرف کی آمریت کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.