ٹنڈوآدم،بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیا ں جاری

88

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ایگزیکٹیو حیدرآباد حیسکو کے بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات کے بعد ٹنڈوآدم سمیت ہالا ، مٹیاری، اور بھٹ شاہ میں ناہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری، بجلی چوری میں تین سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹیو حیسکو حیدرآباد رحم علی اوٹھو نے سرکل نوابشاہ کے افسران و ملازمین کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں احکامات دیے گئے کہ بجلی کے خسارے میں کمی کو پورا کرنے کے لیے حیسکو عملے کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس پر سرکل نوابشاہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ملک امتیاز اعوان اور ایکسئین ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن کی سربراہی میں ٹنڈوآدم سمیت ہالا ، مٹیاری ، بھٹ شاہ اور سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر کے بجلی کے بلوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ سیکٹروں ڈائریکٹ کنڈا کنکشن منقطع کردیے گئے اورتین پرائیویٹ الیکٹریشن جن پر بجلی چوری میں ملوث صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے جبکہ سب ڈویژن (ون) ٹنڈوآدم کے ایس ڈی او مٹھل بھٹو ، سب ڈویژن ٹو کے ایس ڈی او طارق ندیم جٹ ، اوڈیرولال ٹنڈوآدم کے ایس ڈی او ندیم سعید نے حیسکو عملے کے ہمراہ جوہر آباد ، محلہ الٰہیار، کھنڈو روڈ ،نواز ٹاؤن ، بھچہ پاڑہ ، جمن شاہ اور سیکٹروں دیہاتوں میں بقایاجات کی بنا پر کنکشن منقطع کردیے گئے ۔اس موقع پر ایکسیئن ٹنڈوآدم نے میڈیا کو بتایا کہ نا ہندگان اور بجلی چوری میں ملوث صارفین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،حیسکوانتظامیہ مختلف اوقات میں صارفین کو نوٹس دیتی آرہی ہے کہ وہ اپنے بقایا جات فوری ادا کردیں تاکہ بجلی کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں ٹاسک فورس ٹیموں کے علاوہ فرض شناس افسر چیف کمرشل حیدرآباد خالد بھٹی بھی عملے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ سی ای او کے احکامات کے پیش نظر کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں اور یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف رینجرز اور پولیس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ