نیب بلوچستان نے بینک فراڈ میں ملوث مفرور منیجر کو گرفتار کر لیا

42

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بینک فراڈ میں ملوث مفرور منیجر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق ملزم دوست محمد ناصر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ، دوست محمد ناصر پر الزام ہے کہ وہ یوناٹیڈ بینک میزان چوک برانچ کا منیجر تھا ،دوران ملازمت اس نے 5 کروڑ 60لاکھ روپے کا فراڈ کیا ،ملزم نیب کی جانب سے اپنے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد سے مفرور تھا ، گرفتاری کے بعد ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.