اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

85

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ، جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحا ل ہو گئی کے ایس ای100انڈیکس 40500پوائنٹس سے بڑھ کر 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 107ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے بڑھ کر84کھرب روپے کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،توانائی ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر ز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40600، 40700، 40800، 40900 اور 41000 پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 527.87 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40522.04پوائنٹس سے بڑھ کر 41049.91 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح278.77پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20135.86 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29657.63 پوائنٹس سے بڑھ کر 30038.29پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 7ارب94 کروڑ 17 لاکھ 61 ہزار 354 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب87ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 26ہزار840روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 94 ارب 97 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 194 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 6ارب روپے مالیت کے14کروڑ89لاکھ 92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ69لاکھ 79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر380کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے259کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،99میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.