مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملہ

107
پوڈگوریکا: نیٹو کی رکن ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر مبینہ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے
پوڈگوریکا: نیٹو کی رکن ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر مبینہ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے

پوڈگوریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) نیٹو کی رکن ریاست مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانے پر مبینہ خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آور نے سفارت خانے پر پہلے دستی بم پھینکا اور پھر خود کو بارودی مواد سے اڑا کر ہلاک کر لیا۔ بلقان خطے کی یورپی ریاست مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا میں امریکی سفارت خانے کے اندرونی صحن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں ایک مشتبہ شخص نے دستی بم پھینکا اور پھر ایک قریبی گلی میں خود کو اڑا لیا۔ حکومتی بیان کے مطابق حملہ آور نے بارودی ڈیوائس پھینکنے کے فوری بعد ویسی ہی بارودی ڈیوائس سے خود کو اڑایا۔ انتظامیہ نے اسے خودکش حملہ قرار دیا ہے ۔ تفتیشی حکام نے اس بارودی ڈیوائس کو امکاناً دستی بم قرار دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دستی بم پھینکنے سے کسی قسم کا کوئی نقصان (باقی صفحہ 9 نمبر 4) نہیں ہوا ہے ۔ انتہائی سیکورٹی حصار میں قائم امریکی سفارت خانے کی عمارت دارالحکومت کے نواحی علاقے میں واقع ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مونٹی نیگرو میں واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اندرونی کمپاؤنڈ میں ایک چھوٹا دھماکا ہوا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مقامی پولیس کو تفتیشی عمل کے دوران سفارت خانے کی جانب سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔
مونٹی نیگرو