توہین عدالت کیس، دانیال عزیر کو جمعہ تک جواب جمع کرانیکا حکم

117
اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز عدالت عظمیٰ میں پیشی کے بعد واپس آرہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز عدالت عظمیٰ میں پیشی کے بعد واپس آرہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کیس میں160 وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین کیس کی سماعت کی۔ دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت عظمیٰ نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کرتے ہوئیسماعت جمعہ 23 فروری تک ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے وکیل کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے طلال چودھری کو بھی پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دورانسماعت طلال چودھری اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کے ہمراہ پیش ہوئے۔