خ?برپختونخوا بلد?ات? ال??شن ??لئ? ام?دوارو? ?? ف?رست جار?

219

خیبرپختونخوا میں 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں جب کہ چیف الیکشن کمشنر کل کے پی کے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے بلدیاتی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔الیکشن کے لیے ایک لاکھ 3ہزار522امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔45ہزار 954نشستوں کے لیے 93ہزار 241امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ 10ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران تیاریوں کے جائزےکیلیے کل خیبر پختونخوا جائیں گے جہاں صوبائی الیکشن کمشنرکےپی کے ممبران الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔