IMF کے دباؤ پر بجلی کے نرخ مزیدنہ بڑھائے جائیں، ایس ایم منیر

56
ایس ایم ،غضنفرعلی خان اورزاہدعمر نمبردارفیڈریشن کے صدر انجینئرداروخان کوتحفہ پیش کررہے ہیں
ایس ایم ،غضنفرعلی خان اورزاہدعمر نمبردارفیڈریشن کے صدر انجینئرداروخان کوتحفہ پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ وسابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ اس وقت پاک بھارت کشیدگی نے تو پاکستان کی تجارت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچایا لیکن بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتی پیداواری لاگت کو ضرور بڑھا دیا ہے جس کے منفی اثرات ایکسپورٹ میں کمی کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کے نرخ مزیدنہ بڑھائے جائیں ورنہ ایکسپورٹس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں، بھارتی عوام مودی کے مذموم عزائم کو بھانپ چکے ہیں اور آنے والے بھاری الیکشن میں نریندر مودی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاک فوج اور وزیر اعظم عمران خان پر ناز ہے اور ہمارا تن من دھن اپنے ملک پر قربان ہے،ہمارا دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے ،ہم سب سولجر ہیں اور ہم اپنے ملک پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔