شمیم احمد کی کتاب ’’ذوالفقار علی بھٹو،عروج و زوال‘‘کی تقریب رونمائی

101
ذوالفقار علی بھٹو:عروج و زوال نامی کتاب کے مصنف شمیم احمد کراچی جیمخانہ میں کتاب کی رونمائی پر خطاب کر رہے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو:عروج و زوال نامی کتاب کے مصنف شمیم احمد کراچی جیمخانہ میں کتاب کی رونمائی پر خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شمیم احمد کی لکھی کتاب ’’ذوالفقار علی بھٹو، عروج و زوال‘‘ کی تقریب رونمائی کراچی جیمخانہ میں ہوئی۔ تقریب میں شہر کی معروف شخصیات اور مشہور ادیب شریک تھے۔ ان میں جاوید جبّار، ڈاکٹر جعفر احمد، سراج الدین عزیز،غازی صلاح الدین، ڈاکٹر نفیس قریشی اور اقبال صالح محمد شامل تھے۔یہ کتاب ذوالفقار علی بھٹو کے عروج اور زوال کے پس پردہ محرکات کی تشخیص کرتی ہے۔