شیخ رشید ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے 

41

راولپنڈی(آ ئی این پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید سرِ عام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے،وفاقی وزیر نے این اے 60 میں ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے گھیر لیا، میڈیا کی اچانک موجودگی پر وفاقی وزیرپریشان ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ