کراچی: صدر مملکت دوران ڈکیتی جاں بحق امل کے گھر پہنچ گئے

152
کراچی: صدر عارف علوی پولیس فائرنگ سے جاں بحق عمل عمر کے والدین سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں
کراچی: صدر عارف علوی پولیس فائرنگ سے جاں بحق عمل عمر کے والدین سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی امل کے گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ڈیفنس خیابان بخاری میں امل کے اہل خانہ سے ملاقات میں تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر مملکت نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث
مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ امل کے لواحقین نے گھر آمد اور تعزیت کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ