بلدیہ حیدرآباد کے کرپٹ افسران کی تنزلی خوش آئندہے،جے یو پی

42

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمدیونس دانش نے بلدیہ حیدرآباد میں بے ضابطگیوں اورفنڈز میں خوردبرد کرنے والے بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکے اہم عہدوں پر تعینات 11افسران کی تنزلی کے فیصلے کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ان گیارہ افراد کو غیر قانونی ترقی دینے اور بلدیہ عظمیٰ حیدرآباد کے مال پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی بھی سرزنش کی جانی چاہیے ،غیر قانی طریقے سے دیگر اداروں سے کیڈرتبدیلی کرواکے آنے والے 47دیگر افراد کی بھی تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائے جن کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ حیدرآباد کو کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ان 11 افراد تک اس معاملہ کومحدود نہ کیا جائے بلکہ پچھلے 30 سالوں میں غیرقانونی ترقی دینے والے افسران اور ذ مے داران کو بھی بے نقاب کیا جائے جنہوں نے غیر قانونی بھرتیاں کیں اور کیڈر تبدیل کر کے بلدیہ کو کڑوڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ حیدرآباد کی تزئین وآرائش کیلیے مختص کی گئی رقم کا بھی آڈٹ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ