میمن پروفیشنل فورم ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کرے گا،خالد بھمبھا

43

کراچی(پ ر) پاکستان میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی کے لیے میمن پروفیشنل فورم اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور ہرمرحلے پر ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، یہ بات میمن پروفیشنل فور کے صدر خالد بھمبھا نے ہیلپ انٹر نیشنل اور میمن پروفیشنل فور کے درمیان MOU پر دستخط کے دوران کیا،باہمی یادداشت میں یہ طے کیا گیا کہ پاکستان میں خصوصاً کراچی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے مختلف آگاہی کے پروگرام منعقد کرائے جائیں گے، اس موقع پر ہیلپ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عارف علی، میمن پروفیشنل فور کے جنرل سیکرٹری اقبال گابا،ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ممبر عبدالجبار راٹھور اور افتخار غزالی نے اظہار اطمینان کیا اور مشترکہ بیان میں کہاکہ یہ ایک کارخیر ہے، جس میں معاشرے کے ہرفرد کو اپنا حصہ ملانا چاہیے، تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ آگاہی پہنچ سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ