کراچی چیمبر میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے،عتیق میر

34

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی چیمبر کے انتخابات میں پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کراچی چیمبر میں 2018کو برسرِ اقتدار گروپ کا الوداعی سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ ایک بیان میں عتیق میر نے دعویٰ کیا کہ شہر بھر کے تاجروں کی جانب سے برسرِ اقتدار گروپ کو مسترد کیے جانے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ بی ایم جی گروپ گذشتہ 20سال سے”حکمرانوں سے یاری اور تاجروں سے غداری “کی پالیسی پر گامزن رہا اور ایک مفاد پرست ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہے جو چیمبر کی تمام تر سہولتوں سے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتا رہا،جب کراچی کے تاجر بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کے سبب اذیت ناک صورتحال سے دوچار تھے اس وقت اس اجارہ دار ٹولے نے صوبائی وزارتوں کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ