حضرت عثمان غنیؓ عزم وہمت ،شرم وحیااورسخا وت کا پیکر تھے

38

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے شان صحابہؓ کے سلسلے میں یوم شہادت حضرت سیدنا عثمانؓ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام خلیفہ عبدالغفار طاہری کی صدارت میں امیر بخش طاہری کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ عبدالواحد طاہری اور عبدالباقی طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحابہ کرامؓنے اپنے نبیﷺسے بے حد محبت، عشق اور تعظیم وفرمانبرداری کی اور ہر وقت رسولﷺ کے حکم کی تعمیل کی اور دین اسلام کی کامیابی اورسربلندی کے لیے جانی ومالی قربانیاں دیں جس میں حضرت عثمان غنیؓ کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ حضرت عثمان غنیؓ عزم وہمت ،شرم وحیااورسخا وت کا پیکر اورکردار کا روشن باب اورکاتب وحی وحافظ قرآن تھے، آپ کو نبیﷺ نے کئی بار جنت کی بشارت دی، آپؓ عشرہ ومبشرہ صحابہ کرام میں شامل تھے۔ آپؓ کو اللہ نے بہت مال ودولت عطاکی اور آپ بھی سخی ورحمدل تھے۔ آپؓنے اپنی مال ودولت غریبوں کی مدد کے لیے خرچ کیا کرتے تھے۔ اجلاس میں خلیفہ عبدالغفار طاہری، حاجی نذیر احمد طاہری، خالد حسین طاہری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ