ناظم امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کا اعلامیہ

21

سکھر (نمائندہ جسارت) ناظم امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہ طلبہ اور طالبات جنہوں نے ایچ ایس سی پارٹ ٹو کا سالانہ امتحان 2018ء یا اس سے قبل پری میڈیکل پارٹ ون اور ٹو یا پری انجینئرنگ پارٹ ون اور ٹو گروپ کا امتحان پاس کیا ہو، وہ طلبہ جن کو دیے گئے مضامین میں اگر دوبارہ امتحان دینے کی خواہشمند ہو تو وہ سالانہ امتحان 2019ء میں اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ فارم فیس 2000 بغیر لیٹ فیس کے 28 ستمبر 2018ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ جبکہ 2500 لیٹ فیس کے ساتھ فارم 15 اکتوبر 2018ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ